: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،19اپریل(ایجنسی) صدر پرنب مکھرجی نے ملک کے باشندوں کو مہاویر جینتی کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہےْ مہاویر جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے آج کہا کہ، "مہاویر جینتی کے موقع پر میں ہندوستان اور دوسرے ممالک میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو دل
سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں"۔ انہوں نے کہا ہے،"اس دن ہم سب بھگوان مہاویر کے عدم تشدد، رحم، محبت اوراعلی اخلاقی تعلیمات کو ملک اور پوری دنیا میں پھیلانے کا عزم کریں"۔ مسٹر مکھرجی نے کہا ہے،"یہ تہوار ہمیں اپنی روایات اور اپنے سلوک و رویے میں عدم تشدد کوداخل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا، ایسی خواہش ہے۔